مہر خبررساں ایجنسی نے المیادین کے حوالے سے خبر دی ہے کہ فلسطین کی اسلامی جہاد تحریک کے عسکری ونگ قدس بٹالین نے غزہ کے عوام کے خلاف صیہونی حکومت کے جرائم کے جواب میں دو فوجی اڈوں "کسوفیم" اور مارس کو میزائل حملوں سے نشانہ بنایا۔
یہ خبر ایک ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب مقامی ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ غزہ کی پٹی سے متصل صہیونی بستیوں میں خطرے کے سائرن کی آواز سنی گئی۔
دوسری جانب کل سے اب تک صیہونی رجیم کے طیاروں نے خان یونس کے علاقے بنی سہیلہ کے رہائشی مکانات پر بمباری کرکے متعدد افراد کو شہید یا زخمی کردیا ہے۔ طیاروں نے خان یونس میں ایک قبرستان اور ایک صنعتی ورکشاپ کو بھی اپنے وحشیانہ حملوں سے نشانہ بنایا۔
واضح رہے کہ غزہ کے جنوبی علاقوں پر صیہونی حکومت کے فضائی حملے جاری ہیں جبکہ یہ رجیم دعویٰ کرتی ہے کہ یہ علاقے محفوظ ہیں جہاں وہ فلسطینی پناہ گزینوں کو منتقل کرنا چاہتی ہے۔
آپ کا تبصرہ